اداکارہ ماہ نور کی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات میں اضافہ

پی ٹی وی کے بعد کراچی میںبننے والی نئی ڈرامہ سیریل ’’چاند کا سفر ‘‘میں کاسٹ

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

اداکارہ ماہ نور کی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات میں اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) اداکارہ ماہ نور کی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا، پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل کے بعد ان کو کراچی میںبننے والی نئی ڈرامہ سیریل ’’چاند کا سفر ‘‘میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ اداکارہ رواں ہفتے ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی روانہ ہو جائیں گی ۔ یہ ان کی کراچی میں بننے والی پہلی ڈرامہ سیریل ہوگی جس کے ڈائریکٹر وارث احمد ہیں ۔

یادرہے کہ ماہ نور اسٹیج ڈراموں کی سب سے معروف اداکارہ تصور کی جاتی ہیں اور اب انہوںنے اسٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں اور ٹی وی ڈرامہ سیریل میں بھی کام کرنا شروع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ ماہ نور کا کہناہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میںنے کم عمری میں اسٹیج ڈرامہ کر کے بہت کچھ سیکھا اور اب مجھے ٹی وی فلموں میں کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی کیونکہ میرے نزدیک جو اداکار لائیو اسٹیج ڈرامہ کرتا ہے اس کو انسان کی کیمرہ نما آنکھیں دیکھتی ہیں اور ایسے فنکار کا کیمرہ کے سامنے زیادہ مشکل نہیںہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے جن فلموں میں کام کیا اب میں اسکی نسبت سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کرتی ہوں مسلسل فلمیں کرنا میر ا خواب نہیں اچھی فلمیں کرنا میرا مقصد ہے جس میں میرے لئے چیلنجنگ رول ہوں جس کو ادا کرتے ہوئے مجھے مشکل بھی پیش آئے اور میں اس کو اچھے طریقے سے ادا کرسکوں۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:47:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :