حکومت فلمی صنعت کے مسائل حل کرانے میں قطعی دلچسپی نہیں رکھتی ہے،ہدایتکار و فلم ساز سید نور

جمعہ 21 جولائی 2017 21:39

حکومت فلمی صنعت کے مسائل حل کرانے میں قطعی دلچسپی نہیں رکھتی ہے،ہدایتکار و فلم ساز سید نور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ہدایتکار و فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ حکومت فلمی صنعت کے مسائل حل کرانے میں قطعی دلچسپی نہیں رکھتی ہے تو وہ فلمی صحافیوں کے مسائل کیا حل کروائیگی فلمی صحافیوں کی تنظیموںکی چاہیے کہ ایسے پروگرام منعقد کرے جس میں فنکار بلامعاوضہ شرکت کرے تاکہ فنڈز حاصل کئے جاسکیں جو صحافیوں کی فلاح و بہبود زیر علاح صحافیوں کی مالی معاونت یا ان کی بچیوں کی شادیوں کیلئے استعمال کی جاسکے۔

سید نور نے تجویز دی کہ اگر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کوئی فلم بنائے تو میں اس فلم کی کہانی اسکرین پلے اور ڈائریکشن بلامعاوضہ کرنے کو تیار ہوں فنکاروں سے بھی کہا جائے کہ وہ فلم میں بلامعاوضہ کام کرے تو فنڈز حاصل کئے جاسکتے ہیں وہ کراچی پریس کلب میںپاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ممبراور ہفت روزہ نگار کے سینئر صحافی رضوان حیدر برنی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اسلم الیاس رشیدی ، پرویز مظہر ، اطہر جاوید صوفی، طاہر نواب ، م ش خ ایس ایم شاکر ‘ کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت اللہ ‘شیخ لیاقت علی‘ عمر خطاب‘ قیصر مسعود جعفری‘ راشد لطیف ‘خالد شفیق‘جبار ساگر بلوچ‘ فیض محمد سحر‘ امیر علی و دیگر نے رضوان حیدر برنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمت کو ہمیشہ یاد کرھا جائیگا۔

(جاری ہے)

سید نور نے رضوان حیدر برنی کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی کاوشوں کو ٹربیوٹ پیش کرتے ہیں فلموں پر ان کے بیلاگ تبصرے فلمی صنعت کی ترقی و حوصلہ افزائی کا ذریعہ تھے۔ ہفت روزہ نگار کے مدیر اسلم الیاس رشیدی نے کہا کہ نگار کیلئے برنی صاحب نے جو خدمات انجام دیں اس کی مثال نہیں ملتی وہ مرتے دم تک نگار سے وابستہ رہے اس موقع پر انہوں نے تجویز پیش کی کہ کوئی ایسا ادارہ بتایا جائے جو فلمی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی نے کہا کہ ہم تمام فلمی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دیتے ہیں سب کے اتحاد سے ایک بڑی وقت وجود میں آسکتی ہے جو فلمی صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں موثر ثابت ہوسکتی ہے تعزیتی ریفرنس میں ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی نے عالم بالا سے آنیوالا رضوان حیدر برنی کا خط پڑھ کر سنایا جس میں بڑے خوبصورت پیرائے میں عالم بالا میں فلمی صحافیوں کی سرگرمیوں کو رقم کیا گیا تھا اس تقریب کی نظامت کے فرائض ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر آغا شیرازی نے اپنے مخصوص خوبصورت انداز میں انجام دیئے جبکہ سعود فین کلب کے صدر نے فاتحہ خوانی کروائی۔

تعزیتی ریفرنس میں فنکاروں کے فینز کلب کے لوگ بھی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 21:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :