’’سیاست میں حصہ نہیں لے رہی۔۔۔سمجھ آئی‘‘

فلمسٹار میرا نے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیدیا

منگل 25 جولائی 2017 18:08

’’سیاست میں حصہ نہیں لے رہی۔۔۔سمجھ آئی‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) فلمسٹار میرا نے 2018ء میں عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں اس قسم کی جھوٹی خبروں سے تھک چکی ہوں۔

(جاری ہے)

میں دبئی میں ایک فیشن شو اور اپنے لباس کے حوالے سے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا سے ملی اور بہت دکھ کے ساتھ مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں میرے خلاف فضول باتیں لکھی جارہی ہیں اور خاص طور پر تب جب میں پاکستان میں بھی نہیں، یہ جھوٹی خبریں میرے نام کے ساتھ شائع کی جاتی ہیں۔

میرا نے اس حوالے سے چند میڈیا اداروں پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ان تمام میڈیا اداروں پر بہت غصہ آرہا ہے جو اس طرح کی جھوٹی اور بیکار خبریں شائع کررہے ہیں، میں ایک بار ٹھیک طرح سے وضاحت کردوں، میں سیاست میں حصہ نہیں لے رہی، سمجھ آئی ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 18:08:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :