فلم ’’ پرواز ‘‘ پرسوں سے ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی

بدھ 26 اپریل 2017 12:49

فلم ’’ پرواز ‘‘ پرسوں سے ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) فلم ’’ پرواز ‘‘ پرسوں ( جمعہ ) سے ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق ارباز خان ، مدھو اور اچھی خان کی فلم ’’ پرواز ‘‘ پرسوں ( جمعہ ) سے چاروں صوبوں میں نمائش کے لئے ریلیز کر دی جائے گی جو سال 2017ء میں پورے پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہو گی ۔

(جاری ہے)

جس کی دیگر کاسٹ میں سدرہ نور ، صنم ناز ، جہانگیر خان جانی ، آصف خان ، سخاوت ناز اورنگزیب لغاری سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار شانزیب خان ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:49:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :