مائرہ خان اور ماورا حسین میں مستقبل کی سپر سٹار کی جھلک نظر آتی ہے ‘ فلمسٹار ریما

پیر 29 مئی 2017 12:49

مائرہ خان اور ماورا حسین میں مستقبل کی سپر سٹار کی جھلک نظر آتی ہے ‘ فلمسٹار ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ مجھے مائرہ خان اور ماورا حسین میں مستقبل کی سپر سٹار کی جھلک نظر آتی ہے ، وونوں نے اپنی خوبصورت اداکاری سے مجھے بڑا متاثر کیا ہے اور میں ان دونوں کی مداح بن گئی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ فلم انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے کہ مائرہ خان اور ماورا حسین کی شکل میں سینئر کا متبادل سامنے آرہا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کی اداکاری میں پختگی آتی جائے گی گوکہ ابھی ان میں بڑا اعتماد ہے مگر اصل امتحان اس وقت شروع ہو گا جب ان کو چیلنجنگ کردار ملیں گے ۔ ریما نے کہا کہ دونوں اداکارائیں میری اچھی دوست ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:49:40

Rlated Stars :