عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی

جمعہ 23 جون 2017 17:03

عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی جس میں 5 پشتو، 3 پنجابی 2 قومی زبان سمیت 4 انگریزی فلموں کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔عید سے قبل 3 قومی زبانوں کی فلموں کی نمائش کی تیاریاں جاری تھیں ان میں شور شرابا اور دیگر مختلف مسائل کی بنا پر عید دنگل سے باہر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

میدان میں رہ جانیوالی فلموں میں ہدایتکا ر یاسر نواز کی فلم مہرالنسا وی لب یو اور ہدایتکار حسن وقاص رانا کی فلم یلغار، پشتو فلمیں زخمونہ، دس خوشی بہ منے، گل جاناں، سستا محبت، مے زندگی دہ گرفتار، پنچابی فلمیں دشمن، بہادر، مراثن، انگریزی فلمیں ٹرانسفارمر، پائریٹس آف دی کیریبیئن، ممی و دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ کراچی میں مختلف مقامات پر تین سٹیج ڈرامے عید کا چاند، نوبے بی نو ، عید کے سکندر اور میوزیکل شوز پیش کئے جائینگے۔

اس بار بھی شائقین عمر شریف اور سلیم آفریدی کو سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ شہزاد رضا ایک عرصے بعد سٹیج ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:03:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :