ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن پرسوں اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی

انجمن کا سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا انکا منفرد ریکارڈ ہے

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:45

ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن پرسوں اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن پرسوں ( پیر ) اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ انجمن 24جولائی 1955ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں لاہور آ گئیں ۔ 1970ء میں فلم ’’خوبصورت ‘‘سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انجمن نے 1995ء میں فلم ’’چوہدرانی ‘‘میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا انکا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں توڑا جا سکے۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکارہ اداکارہ انجمن 24جولائی کو اپنی 62ویں سالگرہ منائیں گی ۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:45:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :