آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی‘ اداکار سعود

پیر 24 جولائی 2017 13:39

آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی‘ اداکار سعود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) ٹی وی فلم کے اداکار سعود نے کہا کہ فلم انڈسٹری آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری ضرور اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ حوصلہ افزاء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:39:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :