معروف مزاحیہ اداکار ملک انوکھا کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی

منگل 25 جولائی 2017 12:57

معروف مزاحیہ اداکار ملک انوکھا کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ملک انوکھا کی 9ویں برسی کل (بدھ ) کو منائی جائے گی ۔ معروف مزاحیہ اداکار ملک انوکھا کاا صل نام ملک اکبر عباس تھا مگر ان کوشہرت ملک انوکھا کے نام سے حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملک انوکھا 1943 میں میر پور خاص میں پیدا ہوئے اور16 سال کی عمر میں کراچی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد سندھی فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، پھر لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوںنے تھیٹر ڈراموں میں کام شروع کیا لیکن ان کو ٹی وی ڈراموں سے شہرت ملی مشہور ڈرامہوارث ملک انوکھا کے کامیاب ترین ڈرامہ تھا جس سے انھیں پہچان ملے کراچی سینٹر سے ان کے مشہور ڈراموں میں کارواں، سیڑھیاں، باادب با ملاحظہ، منڈی قابل ذکرسیریل تھیں۔

انھیں پاکستان کی تمام زبانوں پر عبور حاصل تھا اور یہی ان کی انفرادیت تھی برجستہ مکالموں میں انھیں مہارت حاصل تھی، ملک انوکھا کراچی میں طویل علالت کے بعد 26 جولائی 2008 کو انتقال کرگئے لیکن ان کی بہترین اداکاری اور یاد گار ڈرامے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:57:28