دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی‘صائمہ نور

منگل 22 اگست 2017 11:44

دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی‘صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے ، دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 11:44:36

Rlated Stars :