حافظ سعید کی تعریف میں ٹوئیٹ پر حمزہ عباسی کو تنقید کا سامنا

منگل 19 ستمبر 2017 13:06

حافظ سعید کی تعریف میں ٹوئیٹ پر حمزہ عباسی کو تنقید کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) حمزہ علی عباسی سیاست اور سماجی مسائل پر ردعمل دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور اسی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ لوگوں کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ ان کی حال ہی میں کی گئیں ٹویٹس کے ساتھ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

اس دفعہ حمزہ علی عباسی نے جماعت الدعوة کے بانی حافظ سعید کی نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے حوالے سے ٹوئیٹ کی جو این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں تیسرے نمبر پر رہی۔

اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’امریکا اور ہندوستان کہتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں، میرا ماننا ہے کہ حافظ سعید صحیح ہیں، ملی مسلم لیگ نے 4 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے لیے دل میں بہت احترام ہے اس پر حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :