’’پنجاب نہیں جائونگی‘‘ کے 45 کروڑ بزنس نے بھارتی فلمسازوں کی بھی آنکھیں کھول دی ‘عروا حسین

میری فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ بھی تفریح سے بھرپور ثابت ہوئی، فلم نے شائقین کو خوب متاثر کیا‘اداکارہ وماڈل

منگل 17 اکتوبر 2017 12:39

’’پنجاب نہیں جائونگی‘‘ کے 45 کروڑ بزنس نے بھارتی فلمسازوں کی بھی آنکھیں کھول دی ‘عروا حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) اداکارہ و ماڈل عروا حسین نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بیک و قت میری دو فلموں کی نمائش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دو پاکستانی فلموں کی ریلیز سے فنکاروں کے ہی نہیں فلمسازوں کے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ روایتی فلموں کا خاتمہ کر کے ہم بین الاقوامی فلمیں بنانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’پنجاب نہیں جائونگی‘‘ کے 45 کروڑ بزنس نے بھارتی فلمسازوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی فلموں کے مدمقابل کامیابی حاصل کر کے کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا میری فلم ’’نامعلوم افراد 2‘‘ بھی تفریح سے بھرپور ثابت ہوئی، فلم نے شائقین کو خوب متاثر کیا اسکا جبکہ بزنس بھی 30 کروڑ سے زائد ہو چکا ہے۔ اس سے قبل ریلیز ہونیوالی میری فلمیں بھی کامیاب رہی تھیں، آنیوالی فلم رنگریزا بھی شائقین کو متاثر کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے منتخب فلمیں کر رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 12:39:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :