میری فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ مکمل ،

نیلم منیر میرے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ‘ احسن خان ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری ‘‘ میں منفی کردار سے بھرپور شہرت ملی ، دو انٹرنیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ‘ اداکار

منگل 17 اکتوبر 2017 14:15

میری فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ مکمل ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میری فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ مکمل ہو چکی ہے جس میں نیلم منیر میرے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ایک اور فلم بھی آخری مراحل میں ہے جس میں عائشہ عمر میرے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایتکار شہزاد رفیق کے ساتھ چار سال قبل آخری فلم کی تھی اور اب دوبارہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

ایک اور نئی فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی مگر جو شہرت مجھے ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری ‘‘ میں منفی کردار ادا کر کے ملی وہ مجھے کسی پوزیٹو رول میں نہیں مل سکی ،شوبز میں مجھے چاکلیٹی ہیرو کے نام سے جانا جاتاہے اور میں نے زیادہ تر مثبت کردار ہی ادا کیے ہیں مگر ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری میں میرا کردار منفی نوعیت کا تھا جس کو عوامی سطح پر بڑی مقبولیت ملی اور یہ کردار اس قدر مقبول ہوا کہ مجھے راہ چلتے لوگوں نے خوب برا بھلا کہا لیکن میں نے برا نہیں منایا بلکہ مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے اپنے کردار سے لوگوں میں اپنی پہچان قائم کر لی ہے اور یہ میرے لیے بڑا پر مسرت موقع تھا ۔

(جاری ہے)

احسن خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری ‘‘ کی وجہ سے مجھے دو انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:15:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :