زندگی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘ فلمسٹار نور

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:14

زندگی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ‘ فلمسٹار نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اب کسی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کروں گی ، ہر انسان کو خدا سے ہدایت مانگنی چاہیے ،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے خدا نے ہدایت دی اور اب باقی زندگی خدا کی راہ پر بسر کرنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسری اداکارائوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی مگر دعا ہے کہ ان کو بھی خدا ہدایت کی توفیق عطاء فرمائے۔ نور نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور مستقبل میں ایسی کوئی غلطی نہیں کروں گی جس پر مجھے پچھتاوے کا احساس ہو۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 13:14:03