امریکہ اور شمالی کوریا ہوش کے ناخن لیں ،

دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو انجام بہت خوفناک ہوگا‘ اسلم شیخ

جمعہ 17 نومبر 2017 12:28

امریکہ اور شمالی کوریا ہوش کے ناخن لیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایٹمی جنگ کی باتیں کررہے ہیں، دنیا میں اگر ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو اس کا انجام بہت خوفناک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ااور امریکہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، ضد بازی میں یہ پوری دنیا کو تباہی سے دو چار کردیں گے اور جنگ صرف امریکہ اورشمالی کوریاکے درمیان تک محدودنہیں رہے گی بلکہ اس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے صدر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انسانیت کی فلاح کیلئے مل بیٹھ کر درمیانی راستہ ڈھونڈیں کیونکہ ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے سے معاملہ کبھی حل نہیں ہوگا اس کیلئے ٹیبل ٹاک ضرور ی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 12:28:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :