آج مجھے پتہ چلا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں، ماہرہ خان

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:22

آج مجھے پتہ چلا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں، ماہرہ خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے پتہ چلا کہ فنکار کتنے طاقتور ہوتے ہیں اور طاقت کے اس کھیل میں جیت ہمیشہ ہماری ہوگی۔سنسر بورڈ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی، بے تحاشہ رکاوٹوں اور بے جاتنقید کے باوجود بالآخر ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلمورنہکو نمائش کی اجازت مل گئی۔

فلم کی ریلیز سے صرف دو روز پہلے سنسر بورڈ کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ فلم کی ریلیز موخر ہوجائے گی اور ماہرہ خان کے پرستاروں کو فلم دیکھنے کے لیے انتظار کے طویل مرحلے سے گزرنا پڑے گا لیکن جیت طاقت کی نہیں بلکہ فنکاروں کی ہوئی۔

(جاری ہے)

سنسر بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم کو زیادتی جیسے بولڈ موضوع اورقابل اعتراض ڈائیلاگز کے باعث روکا گیا تھا جب کہ فلم میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گورنر کا بیٹا دکھایا گیا تھا جس کے باعث فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

سنسر بورڈ کے اس جواز سے لوگ حیرت زدہ رہ گئے تھے یہاں تک کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی فلم پرپابندی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے۔۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 17:22:27

Rlated Stars :