ماہرہ خان اپنی فلم ورنہ دیکھنے سینما گھر پہنچ گئیں

پیر 20 نومبر 2017 12:46

ماہرہ خان اپنی فلم ورنہ دیکھنے سینما گھر پہنچ گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنی فلم ورنہ دیکھنے سینما گھر پہنچ گئیں، کہتی ہیں کہ یہ فلم تبدیلی کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے، دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے آنے والی ماہرہ خان ریڈ جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھیں۔

(جاری ہے)

فینز نے اداکارہ کو دیکھا تو سیلفیوں کے لیے گھیر لیا۔ ماہرہ خان نے فلم بینوں سے فلم ورنہ کے بارے میں تاثرات بھی معلوم کیے اور فلم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم ورنہ معاشرے میں ان خواتین کے لیے ایک زبردست پیغام ہے جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے ڈرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 12:46:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :