پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ’’نرالا‘‘ کی 27 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:37

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ’’نرالا‘‘ کی 27 ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار ’’نرالا‘‘ کی 27 ویں برسی کل منائی جائے گی ‘نرالا کا اصل نام سید مظفر حسین زیدی تھا اور وہ 8 اگست 1937ء کو پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم ہندکے بعد ان کا خاندان کراچی آگیا۔ 1960 میں ہدایت کار اے ایچ صدیقی کی فلم ‘‘اور بھی غم ہیں’’ ، میں پہلی بار جلوہ گرہوئے۔

پاکستان کی پہلی اردو پلاٹنیم جوبلی فلم ‘‘ارمان’’ میں بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ کے حق دارٹھہرے ۔ نرالا نے سو (100) سے زائد فلموں میں کام کیا۔

(جاری ہے)

ان کی یادگار فلموں میں سپیرن، مسٹر ایکس، شرارات، چھوٹی بہن، ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان،سمندر، ایسا بھی ہوتا ہے،ہونہار،پھر صبح ہوگی، دوراہا،زمین کا چاند، انسان اور گدھا، نواب زادہ، گھر داماد،راجہ، اجالا، انجانے راستے، وقت کی پکار، میرے لال، میرے بچے میری آنکھیں،جہان تم وہاںہم، سالگرہ، بھر چاند نکلے گا۔

نرالاشاعری بھی کیا کرتے تھے ان کا قلمی نام نسیم لکھنوی تھا۔ ان کی شاعری پر جگر مرادآبادی اور اختر شیرانی کا گہرا اثر تھا۔ انھوں نے مرثیے ، نوحے اور سلام بھی لکھے۔ مگر ان کا کوئی مجموعہ سلام چھپ نہ سکا۔نرالا نے 9 دسمبر 1990 کوکراچی میںوفات پائی
وقت اشاعت : 08/12/2017 - 14:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :