فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار الیاس کشمیری کی10ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 11 دسمبر 2017 13:09

فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار الیاس کشمیری کی10ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکار الیاس کشمیری کی10ویں برسی کل ( منگل ) منائی جائے گی ۔ الیاس کشمیری 1925ء کو پیدا ہوئے ۔ بطور فلمی اداکار پہلی فلم مندری میں جلوہ گر ہوئے ۔ ان کو پنجاب فلموں میں ولن کے کردار پر ملک گیر شہرت حاسل ہوئی ۔ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ انہوںنے پنجابی اور اردو 600سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی نمایاں فلموں میں بنارسی ٹھگ ، ہتھ جوڑی ، عشق پہ زور نہیں ، مائی منڈا ، یکے والی، وعدہ ، چچا جی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں جب کہ ان کے بیٹے عاصم الیاس کشمیری نے بھی فلمسازی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا، لیکن وہ اس اقدام میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہیں شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کوان کا ایک پائوں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12دسمبر 2007ء کو 82سال کی عمر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:09:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :