ماہرہ خان کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:55

ماہرہ خان کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ایک اورڈ شو میں فلم’ ریئس’ کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کو شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپیٹ پر ماہرہ خان سے تین چیزیں پوچھی گئیں جو مداحوں کو معلوم ہونی چاہیے جن کے جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ انہیں سب معلوم ہے البتہ انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میں اداکاری سے کچھ وقت کیلئے واقفہ لے رہی ہوں اور اگلے سال میں کم فلموں میں کام کرتے ہوئے دکھائی دوں گی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ گووندا اور سری دیوی کی بہت بڑی فین ہیں جو خود اس تقریب میں موجود تھے اور صرف یہی نہیں بلکہ ماہرہ کو دونوں اسٹار کیساتھ تصویر بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:55:08

Rlated Stars :