سینئر اداکارمحبوب عالم کی 24ویں برسی 18مارچ کو منائی جائے گی

سینئر اداکارمحبوب عالم کی 24ویں برسی 18مارچ کو منائی جائے گی

بدھ مارچ 1:06 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) مقبول ٹی وی ڈرامہ ’’وارث ‘‘میں تاریخ ساز کردار کرنے والے سینئر اداکارمحبوب عالم کی 24ویں برسی 18مارچ بروز اتوار کو منائی جائے گی ۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔

(خبر جاری ہے)

اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہورآئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی سے کردار اداکیے جسکے بعد قسمت کی دیوی محبوب عالم پر مہربان ہوئی اور انہیں ڈرامہ سیریل

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

’’وارث ‘‘میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا اس کردار کو کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

محبوب عالم نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی ۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ء کو اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔