اچھے کردار پر مبنی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں‘فلمسٹار صائمہ

جمعہ 16 مارچ 2018 13:26

اچھے کردار پر مبنی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں‘فلمسٹار صائمہ
لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) فلمسٹار صائمہ کو اب فلموں کے بعد ٹی وی ڈرامے زیادہ راس آ گئے ہیں‘ وہ ان دنوں کراچی سے مختلف پروڈکشن ہائوسز کے ڈرامہ سیریلز میں مصروف ہیں جبکہ فلموں میں کام کرنے کیلئے وقت نہیں، صائمہ نے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ فلمسٹار کہنے پر اب بھی فخر کرتی ہیں مگر اب وہ کسی اچھے کردار پر مبنی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں، صائمہ نے کہا کہ میری چھوٹی سکرین پر کام سے ناظرین مجھے پسند کر رہے ہیں ‘میں جلد کسی اچھی فلم میں ضرور کام کرونگی مگر فی الحال ٹی وی ڈراموں میں خوش ہوں۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 13:26:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :