کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ‘ارباز خان

جمعہ 16 مارچ 2018 15:59

کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ‘ارباز خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء)فلم سٹار ارباز خاں نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گا اور معیاری کام کرتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے ۔کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 15:59:04