ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش کی جائیگی

فلم کی نمائش کا اہتمام ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ،ْ بیس مارچ کو دکھائی جائیگی

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش کی جائیگی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’چلے تھے ساتھ‘ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ہے جسے پہلی مرتبہ رومانیہ میں پاکستانی فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا اور اب اس کی نمائش ہانگ کانگ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

فلم کی نمائش کا اہتمام ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے جو ہانگ کانگ کے آرٹ سینٹر میں 20 مارچ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک دکھائی جائے گی اس حوالے سے فلم کا میوزک ترتیب دینے والے عباس علی خان نے فیس بک پر ایک ویڈیو کے ذریعے آگاہ کیاجس میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر عمر عادل اور فلمساز بینش عمر کو بھی ٹیگ کیا۔

یوں تو یہ فلم پاکستانی باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کرسکی لیکن اس میں فلمائے گئے پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے مناظر کو خوب پذیرائی ملی۔فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، ڑالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، کینٹ ایس لنگ اور فارس خالد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 11:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :