دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا جنون ہے مگر بعض نہ اندیش لو گ رکاوٹ بنے ہیں‘ فلمسٹار میرا

جو کام خدا کی رضا کیلئے کیا جائے اس کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ، غریبوں کیلئے ضرور ہسپتال بنائوں گی ‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:01

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا جنون ہے مگر بعض نہ اندیش لو گ رکاوٹ بنے ہیں‘ فلمسٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا جنون ہے مگر بعض نہ اندیش لو گ میرے جذبے کے آگے رکاوٹ پیدا کرتے رہتے ہیں لیکن جو کام خدا کی رضا کیلئے کیا جائے اس کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عمران خان ، ابرار الحق ، شہزاد رائے اور جواد احمد دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔

میں ان کے جذبے کو سلام کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کیلئے پراجیکٹ کا کام شروع کیا تو جگہ جگہ پر میرے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی مگر میرے حوصلے اور عزائم ابھی بھی پختہ ہیں اور میں غریبوں کیلئے لازمی ایک ایسا ہسپتال بنائوں گی جس میں غریب او رمستحق مریضوں کا علاج معالجہ مفت کیا جائے گا اور مجھے اپنے رب کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ مجھے اس نیک مقصد میں ضرور کامیاب بنائے گا اور نیکی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والے کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:01:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :