ہمیں بچوں کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے بہترین تہذیب سیکھانی چاہیے ‘فلمسٹار ریما

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:52

ہمیں بچوں کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے بہترین تہذیب سیکھانی چاہیے ‘فلمسٹار ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ میں اب صرف اداکارہ نہیں بلکہ ایک بیوی اور ایک ماں بھی ہوں اور اس اعتبار سے مجھ پر دوہری ذمہ داریاں ہیں، ایک طرف شوہر کا خیال رکھنا پڑتا ہے تو دوسری طرف بیٹے کی اچھی پرورش کیلئے کوشاں ہوں اور ہمیں اپنے بچوں کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے بہترین تہذیب بھی سیکھانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری خواہش تھی کہ خدا کی ذات مجھے بیٹے کی نعمت نوازے اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے رب کی ذات نے بیٹا ہی عطا کیا اور میں اسکی اس انداز میں پرورش کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بڑا ہو کر ایک اچھا انسان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوق ہے کہ میں اپنے بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ساتھ بہترین تہذیب سے بھی آگاہ رکھوں تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکے ۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:52:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :