قہقہے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار البیلا کی 14 ویں برسی منائی گئی

منگل 17 جولائی 2018 15:28

قہقہے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار البیلا  کی 14 ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) فلم، ٹی وی اور سٹیج کے قہقہے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار البیلا کی منگل کو 14 ویں برسی منائی گئی ۔ مکالموں اورچہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والے البیلا 17 اپریل 1944ء کو پیدا ہوئے۔ ممتاز مزاحیہ اداکار البیلا کا حقیقی نام اختر حسین تھا۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے بعد البیلا نے اسٹیج اور فلم میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔

البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ،اچاناں پیارد ا،بدنام ،عشق نچاوے گلی گلی اور بائو جی قابل ذکر ہیںاسٹیج پر اپنی مزاحیہ اداکاری اور جملوں کی برجستہ ادائیگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔اختر حسین البیلا17جولائی 2004ء کودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 15:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :