غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ختم نہیں کیا کچھ مشکلات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ‘فلم سٹار میرا

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ختم نہیں کیا کچھ مشکلات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ‘فلم سٹار میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ختم نہیں کیا کچھ مشکلات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ،میری نیت صاف ہے اس لئے ہسپتال بنانے میں ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں میرا نے کہاکہ کچھ سازشی عناصر کی وجہ سے میرے ہسپتال کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے لیکن میرا حوصلہ بلند ہے اس لئے میںمایوس نہیں ہوں اور وہ وقت دور نہیں جب غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ میری راہ میں روڑے اٹکانے والے ہمیشہ مایوس ہوتے ہیں اور آئندہ بھی انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :