سر کا سچا اور خالص ہونا نہایت ضروری ہے‘عدیل بر کی

پیر 17 جولائی 2017 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ سر کا سچا اور خالص ہونا نہایت ضروری ہے ، پاپ میوزک دیرپا نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پاپ میوزک کے خلاف ہرگز نہیں ہوں کیونکہ پاپ میوزک مشہور تو بہت جلد ہو جاتا ہے لیکن دیرپا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی ہمیشہ سے سنی اور پسند کی جاتی ہے اور اس کو کبھی زوال نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ محنت کریں اور اس فن کو سیکھیں اور آواز کی خوبصورتی کے لئے روزانہ ریاضت کو اپنی مشق بنائیں ۔

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 12:37:08