کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن اگست کے اوائل میں شروع ہو جائیگا

ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں‘جنرل منیجررضوان یو خان

منگل 18 جولائی 2017 12:02

کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن اگست کے اوائل میں شروع ہو جائیگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستانی میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن ریلیز کے لیے تیار ہے، اگست کے اوائل میں 10واں سیزن شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ایک دہائی میں اس پلیٹ فارم سے سیکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا گیا جبکہ سائونڈ اور ریکارڈنگ اسپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب اسپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین طور پر مظاہرہ پیش کیا۔

اس سیزن میں پرفارمنس پیش کرنے والوں میں علی ظفر، علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، مومنہ مستحسین، راحت فتح علی خان، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس اور وقار احسن و دیگر شامل ہیں۔10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 12:02:05