پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ میں پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی آواز کا جادو بھارتی فلم نگری میں سر چڑھ کر بولنے لگا

ہفتہ 10 مارچ 2018 12:35

پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ میں پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی آواز کا جادو بھارتی فلم نگری میں سر چڑھ کر بولنے لگا
کراچی ، ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ میں پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی آواز کا جادو بھارتی فلم نگری میں سر چڑھ کر بولنے لگا۔گزشتہ دنوں سلمان خان کی جانب سے بالی وڈ فلموں سے ارجیت سنگھ کی آواز میں گیت نکال کر راحت فتح علی خان کی آواز شامل کرنے کے بعد بھارت کے چند گلوکاروں نے پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بھارت کی سب سے بڑی فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اس کے باوجود عاطف اسلم کی آواز میں گیت فلم ’داس دیو‘ میں شامل کیا گیا۔لیکن اب ایک اور بھاری بجٹ کی فلم ’باغی 2‘ میں عاطف اسلم کی آوازمیں رومانوی گیت ’او ساتھی‘ شامل کیا ہے۔ٹائیگر شروف اور ڈشا پٹانی پر فلمائے گئے اس گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ’فرسٹ پوسٹ‘ نے بھی اس گیت کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلم میں ٹائیگر شروف اور ڈشا کی جوڑی تو کمال ہے ہی لیکن عاطف اسلم کی آواز نے اسے اور بھی خاص بنادیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:35:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :