گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کا ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 10 مارچ 2018 12:38

گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کا ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ نے اپنے قریبی دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد ذاتی پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج کل وہ اپنے پروڈکشن ہائوس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

عینی طاہرہ کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے میوزیکل ویڈیو البم کے ساتھ ڈرامہ سیریل بھی بنائی جائیں گی۔توقع ہے کہ عید الفطر کے بعد عینی طاہرہ اپنا پروڈکشن ہائوس کے قیام کا باقاعدہ افتتاح کریں گی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:38:02