معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، وفاقی دارالحکومت میں ریڈ سگنل توڑدیا

فرض شناس اسلام آبادٹریفک پولیس قانون شکنی کو تکتی رہ گئی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:38

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، وفاقی دارالحکومت میں ریڈ سگنل توڑدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک سگنل توڑ گئی ،فرض شناس اسلام آبادٹریفک پولیس قانون شکنی کو تکتی رہ گئی ،چوک میں سی سی ٹی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں راحت فتح علی خان گاڑی میں موجودتھے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو راحت فتح علی خان کی پراڈوگاڑی ایل ای462 دن پونے بارہ بجے کے قریب اسلام آبادکلب کی طرف سے آتے ہوئے کنونشن سنٹر سے آگے فائیوسٹار ہوٹل کے قریب چوک میں پہنچی سامنے سے آنے والی ٹریفک کے لئے اس وقت اشارہ سرخ تھا اور اس طرف ساری ٹریفک رکی ہوئی تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی چندلمحوں کے لئے رکنے کے بعداشارہ توڑتے اور زناٹے بھرتی نکل گئی۔

اسلام آبادٹریفک پولیس کے مستعد اہلکار چوک میں کھڑے تھے اور اس قانون شکنی کو تکتے رہ گئے ۔چوک میں سی سی ٹی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں امید واثق ہے کہ کیمروں نے معروف گلوکار کی گاڑی کے اس ٹریفک اشارہ کو توڑنے کے واقعہ کو محفوظ کرلیا ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 20:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :