اداکاری کے مقابلے میں گلوکاری مشکل فن ہے ‘ صومیہ خان

بد قسمتی سے آج جونیئر گلوکاروں کی رہنمائی کرنے والا کوئی سینئر موجود نہیں

ہفتہ 27 مئی 2017 13:05

اداکاری کے مقابلے میں گلوکاری مشکل فن ہے ‘ صومیہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ اداکاری کے مقابلے میں گلوکاری مشکل فن ہے اور بغیر استاد کسی کو یہ فن آ بھی نہیں سکتا ، بد قسمتی سے آج جونیئر گلوکاروں کی رہنمائی کرنے والا کوئی سینئر موجود نہیں اور جو ہیں وہ نئے گلوکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ اپنے آپ کو ہر صورت منوا کر رہتا ہے چاہے اس کے راستے میں کتنی بھی مشکلات کیوں نہ آجائیں ۔

میں آج بھی خود کو جونیئر سمجھتی ہوں مگر موسیقی کے حوالے سے جو بھی علم میرے پاس ہے وہ دوسروں تک لازمی منتقل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔صومیہ خان نے بتایا کہ عید الفطر کے بعد میری ایک اور میوزیک البم ریلیز ہو رہی ہے جو میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی ۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:05:46