سر اور لے پر عبور رکھنے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے ،استاد غلام علی

ہفتہ 24 جون 2017 15:37

سر اور لے پر عبور رکھنے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے ،استاد غلام علی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا ہے کہ سر اور لے پر عبور رکھنے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اور اس کے فن کو دنیا ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان ، مہندی حسن، فریدہ خانم اور میڈیم نور جہاں کی صورت میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں کلاسیکی موسیقی گانے والے بہت ہیں مگر ان کو رہنما ئی کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:37:57

Rlated Stars :