میرے والد نے پوری دنیا میں گائیکی کے ذریعے پنجابی زبان اورفوک کو متعارف کرایا، عارف لوہار

پیر 16 اکتوبر 2017 13:17

میرے والد نے پوری دنیا میں گائیکی کے ذریعے پنجابی زبان اورفوک کو متعارف کرایا، عارف لوہار
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) میرے والد مرحوم عالم لوہار نے پوری دنیا میں گائیکی کے ذریعے پنجابی زبان اورفوک کو متعارف کرایا،ان خیالات کا اظہار نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کیا،انہوںنے کہا کہ وہ دور تیز میڈیا کا نہیں تھا،مگرپھر بھی میرے والد دنیا بھر میں جہاں بھی گئے انہیں بے پناہ عزت اور مقام ملا،اب میں اپنے ملک اور والد کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بیرون ممالک مجھے نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ مجھ سے عالم لوہار کے یادگار گانوں کی پیشکش کی فرمائش بھی کی جاتی ہے جس سے میرا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ میرے اندر عاجزی اوربڑوں کے احترام کا جذبہ پہلے سے بھی زیادہ ہوگیا ہے،میں محبت کی زبان کا پرچار پوری دنیا میں کر رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 13:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :