پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی

پیر 16 جولائی 2018 13:34

پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) گلوکارہ صنم ماوری نے کہا کہ پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر پسند کیا جاتا ہے‘ دنیا کے مختلف ملکوں میں فن کا مظاہرہ کیا‘ میری شہرت میرے وطن کے حوالے سے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں نے دنیا کے ہر خطہ میں گائیکی کا مظاہرہ کیا ہے، مجھے ہر جگہ بے پناہ محبت اور پزیرائی ملی مجھے جو عزت اور شہرت ملی وہ میرے اور میرے ملک کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

میری شہرت میرے وطن کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی لیکن میرا رجحان فوک میوزک کی طرف تھا۔صوفیانہ کلام گاکر جو سکون ملتا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ استاد نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ صنم ماروی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:34:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :