شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا، لیڈی گاگا

منگل 28 مارچ 2017 12:35

شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا، لیڈی گاگا
․ لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ ان کو شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔لیڈی گاگا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو عالمی سطح پر اپنی گائیگی اور انداز سے ملنے والی شہرت نے اس قدر تنہا کر دیا ہے کہ ان کو اس سے تکلیف ہونے لگی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کا اپنے پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے وہ ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہیں۔لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریضہ رہ چکی ہیں نے کہاکہ شہرت پوری زندگی بدل کر رکھ دیتی ہے،آپ کا ماحول،ذمہ داریاں اور توانائی سب کچھ بدل جاتا ہے یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں ۔گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:35:13