مانچسٹر دھماکے کی شدت میرے گھر تک محسوس ہوئی:ارمینا رانا

جمعرات 25 مئی 2017 15:29

مانچسٹر دھماکے کی شدت میرے گھر تک محسوس ہوئی:ارمینا رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) مانچسٹر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ میں معروف اداکارہ ارمینا خان محفوظ رہیں،اداکارہ کچھ عرصہ سے اپنی نجی مصروفیت کے باعث برطانیہ میں ہی مقیم ہیں،مانچسٹر میں ہونیوالا دھماکہ ان کے گھر کے قریب ہوا،جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے،حادثہ میں ارمینا خان محفوظ رہیں لیکن دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کا گھر تک لرز اٹھا اور وہاں موجود اشیائ ٹوٹ گئیں۔

(جاری ہے)

ارمینا رانا کا کہنا تھا کہ میرا گھر جائے حادثہ سے چند گز ہی دورواقع ہے، جس وقت دھماکا ہوا اس کی شدت میرے گھرتک محسوس کی گئی ، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ ایسا محسوس ہواجیسے قیامت آگئی ہے۔میرے بہت سے دوست بھی اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے جن کی خیریت بارے مجھے ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 15:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :