آکسفورڈ یونیورسٹی میوزک فیکیلٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان شو کا انعقاد

آکسفورڈ میوزک فیکلٹی کا ریہرسل روم بھی راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا راحت فتح علی خان شو کے آغاز میں مانچسٹر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

جمعہ 26 مئی 2017 11:44

آکسفورڈ یونیورسٹی میوزک فیکیلٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان شو کا انعقاد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء)لندن میں آکسفورڈ یو نیورسٹی میوزک فیکلٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا شو سجایا گیا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استاد نصرت فتح علی نے جو انھیں سکھایا تھا وہ وہاں ریٹرن کر سکیں گے۔ شیلڈن تھیٹر میں ہونے والے راحت فتح علی خان شو میں ہال فل ہونے کی وجہ سے دروازے بند کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

آکسفورڈ میوزک فیکلٹی کا ریہرسل روم بھی راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ راحت فتح علی خان کے آفرین آفرین پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ بھارتی نژاد طالبعلم رشد کے گروپ فیوژن کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ استاد نصرت فتح علی نے جو انھیں سکھایا وہ یہاں ریٹرن کر سکیں گے، جو ان سے سیکھنا چاہے یہاں آ کر سیکھ لے گا۔ راحت فتح علی خان شو کے آغاز میں مانچسٹر متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 11:44:09

Rlated Stars :