گلوکارہ عینی طاہرہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لو ٹ لیا

جمعہ 26 مئی 2017 12:28

گلوکارہ عینی طاہرہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لو ٹ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے پی سی بوربن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لو ٹ لیا ،ہال میں موجود شرکاء سے زبردست داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ نے ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام مری کے پی سی بوربن ہوٹل میں ہونے والے ایک میوزیکل شو میں شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہال میں موجود شرکاء کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ۔ پانچ سو سے زیادہ شرکاء گلوکارہ کے شو میں موجود تھے جو عینی طاہرہ کی شاندار پرفارمنس پر ان کو داد دینے کے ساتھ ساتھ خود بھی ا ن کی گلوکاری پر رقص کرتے رہے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :