کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10 ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کرلیا
UrduPoint Social

کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10 ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کرلیا

پیر جولائی 6:39 pm
کراچی، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)۔ پاکستانی میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو (Coke Studio) اگست کے اوائل میں 10واں سیزن متعارف کرانے کے ساتھ مسلسل دس سال تک جدت اور مقبولیت برقرار رکھنے کا منفرد سنگ میل عبور کررہا ہے۔ یہ اہم سنگ میل بنیادی طور پر ملک میں جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ سے مناسبت رکھتا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی میں کوک اسٹوڈیو نے سینکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا جبکہ ساوٴنڈ اور ریکارڈنگ اسپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب اسپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

پاکستان کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے لئے یہ شاندار مثال، فخر اور شناخت کا بھرپور ذریعہ ہے۔

(خبر جاری ہے)

کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مثبت امیج اور روشن پہلو کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لایا ہے۔ اسکے شائقین کی تعداد دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ دہائی میں پہلے سے زیادہ وسائل اور پلیٹ فارمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو اس پلیٹ فارم کی بدولت کھڑے ہونے میں مدد ملی۔



کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ پچھلے سالوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم اس بات پر انتہائی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

فخر محسوس کرتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو غیرمعروف اور کم شہرت یافتہ موسیقاروں کو قومی دھارے میں لانے، موسیقی کی اصناف جیسے قوالی اور صوفی میوزک کو پاکستان کے نوجوانوں سے ازسرنو متعارف کرانے، معیاری فیوژن میوزک کی تیاری کے وعدے کی تکمیل جاری رکھنے اور ملک میں عملاً میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے سمیت بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔

"

گزشتہ سالوں میں کوک اسٹوڈیو نے نئے فن کاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ وہ معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ پرفارم کرکے گم نامی سے باہر نکلیں اور ملکی سطح پر اپنی پہچان بنائیں۔ پاکستانی میوزک میں بعض بڑے ناموں کے ساتھ کوک اسٹوڈیو اپنے سیزن 10 میں اسی طرح مزید نئے باصلاحیت نام شامل کرے گا۔ ان نوجوان آرٹسٹس میں ملک کے صف اول کے بعض گلوکاروں کے بچے بھی اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے اپنے والدین کے ورثے اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔



کوک اسٹوڈیو اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور گزرے سالوں میں پیدا ہونے والا فرق دیکھ سکتا ہے، یہ فرق صرف پرفارم کرنے والے گلوکار ہی نہیں بلکہ ہاوٴس بینڈ، انفرادی موسیقار، تکنیکی تعاون کے ماہرین سمیت دیگر بہت سے افراد کی زندگیوں میں بھی آیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو (Sound of the Nation)کے شائقین امید رکھیں کہ اس سیزن کے دوران وہ اپنے ماضی کی یادوں میں کھو جائیں گے اور آنے والے کئی سالوں تک اس سیزن سے ان کی جذباتی وابستگی برقرار رہے گی۔


موسیقی - میوزک کے ستارے