جینا یہاں ‘مرنا یہاں…مکیش کی کل 94ویں سالگرہ ہے

جمعہ 21 جولائی 2017 13:03

جینا یہاں ‘مرنا یہاں…مکیش کی کل 94ویں سالگرہ ہے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) بھارتی فلموں میں رومانوی گیتوں سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے مکیش کی کل 93ویں سالگرہ ہے ، فلمی کیریئر میں 1300 سے زائد گیت گائے۔بالی ووڈ میں اپنی مدھر آواز سے دنیا کو دیوانہ بنانے والے پلے بیک سنگر مکیش کی کل 93 ویں سالگرہ ہے۔

(جاری ہے)

لدھیانہ میں پیدا ہونے والے مکیش چاند ماتھر کو دنیا لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے نام سے جانتی ہے۔

مکیش نے اپنے ابتدائی دور میں رومانوی گیت گائے جنہوں نے انہیں بامِ عروج پر پہنچا دیا۔ فلم ‘‘کبھی کبھی’’ میں ان کا گانا ‘‘پل دو پل کا شاعر’’ ہر سننے والے کو بھایا ، مکیش نے اپنے طویل فلمی کیرئیر میں 1300 گانے گائے۔ مکیش کے گائے ہوئے زیادہ تر سپرہٹ گانے راج کپور پر فلمائے گئے۔ 1976 میں یہ مدھر آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 13:03:49