لکی علی نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

منگل 19 ستمبر 2017 13:32

لکی علی نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بھارتی گلوکار لکی علی نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق لکی علی 19 ستمبر 1958ء میں پیدا ہوئے، منفرد آواز کے حامل لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے تاہم ان کو لکی کے نام سے شہرت ملی۔ انہوں نے بہت کم عمری میں گانے گانا شروع کیا۔ انہوں نے متعدد فلموں کے گانوں اور اپنی البمز سے لوگوں کو بے حد متاثر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2000ء میں پہلی فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘ کے لئے گانا ’’نہ تم جانو نہ ہم‘‘ گا کر فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے متعدد گانے گائے جن میں ’’او صنم‘‘، ’’دیکھا ہے ایسے بھی‘‘، ’’کبھی ایسا لگتا ہے‘‘، ’’گوری تیری آنکھیں‘‘، ’’آ بھی جا‘‘، ’’خدا حافظ‘‘ اور دیگر سپرہٹ گانے شامل ہیں۔ انہیں گلوکاری کے میدان میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:32:16