گلوکارہ زیبدہ خانم کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

گلوکارہ زیبدہ خانم کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)گلو کارہ زیبدہ خانم کی چوتھی برسی کل 19 اکتوبر جمعرات کومنائی جائے گی،زبیدہ خانم 1935ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیںتاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا،ان کو بچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگائو تھا لہٰذا اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا،ان کی آواز اور انداز گائیکی نے معروف موسیقار بابا جی اے چشتی کو بہت متاثر کیا اور انہوں نے پہلی مرتبہ زبیدہ خانم کی آواز کو فلم بلو میں متعار ف کروایاجس کے بعد وہ بہت جلد مقبول ہوگئیں،انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے،انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی،پاکستان میوزک انڈسٹری پر اپنے سریلے گیتوں سے راج کرنے والی زبیدہ خانم طویل علالت کے باعث 78برس کی عمر میں 19اکتوبر2013ء کو انتقال کر گئی تھیں ۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 16:21:41