گلوکارہ عاصمہ لتا 30محرم کے بعد اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کریں گی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:21

گلوکارہ عاصمہ لتا 30محرم کے بعد اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) گلوکارہ عاصمہ لتا 30محرم کے بعد اپنی نئی البم پر کام کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عاصمہ لتا نے محرم سے پہلے اپنی آڈیو البم کا ایک گانا ریکارڈ کیا تھا اور بعد ازاں محرم کے احترام میں انہوں نے باقی کام روک دیا تھا اور اب وہ 30محرم کے بعد دوبارہ سے اپنی آڈیو البم پر کام شروع کریں گی جس کے 9گانے ریکارڈ کیے جائیں گے ، آڈیو البم مکمل ہونے کے بعد اس کے دو گانوں کی ویڈیو بھی مکمل کی جائے گی جس میں کراچی اور لاہور کے ماڈل پرفارم کریں گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 13:21:51