موسیقی کی دنیا میں متعدد تبدیلیاں آنے کے باجود غزلوں میں روح ہمیشہ برقرار رہے گی، طلعت عزیز

منگل 21 نومبر 2017 11:24

موسیقی کی دنیا میں متعدد تبدیلیاں آنے کے باجود غزلوں میں روح ہمیشہ برقرار رہے گی، طلعت عزیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ گلوکار طلعت عزیز نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں متعدد تبدیلیاں آگئی ہیں لیکن غزلوں میں روح ہمیشہ برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار طلعت عزیز نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آگئی ہیںلیکن غزلوں میں روح ہمیشہ رہے گی اور یہ ایک حقیقت ہے کہ غزلوں کو پسند کرنے والے لوگ آج بھی موجود ہیں اور اسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم میوزک کمپنیوں ،سی ڈیز اور کیسٹس کے ذریعے اپنی میوزک البمز ریلیز کرتے تھے اور آج ہر آرٹسٹ کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کے لئے اپنا میوزک ریلیز کرنے کی رسائی حاصل ہے اور میرا خیال ہے یہ ایک اچھی تبدیلی ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 11:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :