برطانوی گلوکارہ کی ’دما دم مست قلندر‘ پر پرفارمنس

تانیہ دبئی میں ایک روڈ پر ’’دما دم مست قلندر‘‘ قوالی پڑھتے ہوئے نظر آئیں

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:06

برطانوی گلوکارہ کی ’دما دم مست قلندر‘ پر پرفارمنس
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلز مشرقی موسیقی کو بیحد پسند کرتی ہیں، جن کی قوالی پڑھتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس بار تانیہ دبئی میں ایک روڈ پر ’’دما دم مست قلندر‘‘ قوالی پڑھتے ہوئے نظر آئیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی جڑواں بہت نکی بھی موجود تھیں۔تانیہ کی گلوکاری کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ صرف گٹار کی دھن پر خوبصورت انداز سے یہ قوالی پڑھ رہی ہیں۔

اس حوالے سے تانیہ نے فیس بک پر بتایا کہ ’ہم دبئی میں موجود تھے جہاں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے میں نے یہ قوالی پڑھی، لیکن ایک ہفتے بعد ہی مجھے یہ ویڈیو دکھائی گئی جسے بہت سے لوگ شیئر کرچکے تھے، انٹرنیٹ کی دنیا کمال ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ تانیہ ویلز کو مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے مشہور قوالیوں کی گلوکاری کی اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں۔

اس سے قبل دیے ایک انٹرویو میں تانیہ ویلز کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔جب اپنے پسندیدہ پاکستانی گلوکار کے حوالے سے تانیہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً نصرت فتح علی خان ہیں کیوں کہ وہ قوالی کے بادشاہ ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں کئی بہترین گلوکار موجود ہیں جس میں مہدی حسن، عابدہ پروین اور فریدہ خانم شامل ہیں۔تانیہ ویلز ہندوستان کے ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔ وہاں وہ تصرت فتح علی کو سنتی تھیں۔ انہوں نے ہندوستان میں کئی ماہ تک کلاسیکی موسیقی کا سبق لیا، جس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوگئیں۔تانیہ کے مطابق انہیں پاکستانی گانوں کے بارے میں بہت کچھ معلوم تھا اور انہوں نے برطانیہ میں کلاسیکل اور صوفی موسیقی کا سبق لیا۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 12:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :