عاطف اسلم نے 35 ویں سالگرہ منائی

عاطف اسلم نے 35 ویں سالگرہ منائی

پیر مارچ 11:22 am
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی 35 ویں سالگرہ منائی۔ نجی ٹی ویکے مطابق پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت اور دنیا بھر میں یکساں مقبول ہیں۔وہ 12مارچ 1983ء کو میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہوئے ،انہوں نے 2004ء میں ’’جل ‘‘ بینڈ سے گلوکاری کا آغاز کیا جس میں وہ لیڈ ووکلسٹ تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنی سولو البم ’’جل پری‘‘،’’دوری ‘‘ اور ’’میری کہانی ‘‘ ریلیز کی جسے بہت پسند کیا گیا ،انہوں نے 2005ء میں بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ کی فلم’’ زہر‘‘ کے لئے ’’وہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

لمحے‘‘ گایا جس کے بعد انہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں کے لئے گانے گائے جبکہ ان کی البم ’’دوری ‘‘ کے 4 گانے ہالی وڈ فلم ’’مین پش کارٹ‘‘ میں شامل کئے گئے جس پر انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 2011ء میں پاکستانی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’بول‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں سپیشل اپیئرینس دی۔

(خبر جاری ہے)

ان کے معروف گانوں میں وہ لمحے ، عادت ، ماہی وے، تیرے بن، پہلی نظر میں، پیا او رے پیا، بے انتہا، خیر منگدا، جینا جینا اور دیگر شامل ہیں، انہیں گلوکاری میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔