ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ‘ گلوکارہ شبنم مجید

ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ‘ گلوکارہ شبنم مجید

پیر مارچ 12:47 pm
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے مگر دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

گی ۔

انہوںنے کہا کہ اگر موسیقی کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ شروع کر کے مجھے کوئی کردار سونپا جا تا ہے تو اسے بخوشی قبول کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بڑی خوبصورت آواز کے حامل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔